Cuentos en Silencio es un espacio donde las palabras no gritan, solo se sienten. Aquí encontrarás historias cortas, profundas y emotivas sobre el amor, la pérdida, la soledad y aquellos silencios que todos llevamos dentro. Cada cuento nace para acompañarte en momentos de reflexión, cuando el corazón necesita sentirse comprendido. Este blog comparte los relatos y videos del canal de YouTube Cuentos en Silencio, creado para quienes encuentran consuelo en las historias que duelen… pero también
domingo, 21 de junio de 2026
زَخَم اَکثر غَیروں سے نہیں، اپَنوں سے مِلتے ہیں
زَخَم اَکثر غَیروں سے نہیں، اپَنوں سے مِلتے ہیں
💔 غزل 💔
بعض اوقات زندگی میں وہی لوگ بدل جاتے ہیں جن کے لیے انسان اپنی خوشیاں،
اپنی محنت اور اپنی زندگی کا بڑا حصہ وقف کر دیتا ہے۔
یہ غزل انہی بدلتے رشتوں، بھولے ہوئے احسانوں، وقت کے بدلتے رنگوں اور
انسان کی بے ثباتی کی ایک دردناک عکاسی ہے۔
شاعر نے نہایت سادہ مگر مؤثر انداز میں اس حقیقت کو بیان کیا ہے کہ
زخم اکثر غیروں سے نہیں، اپنوں سے ملتے ہیں، اور بعض اوقات انسان
اپنے ہی بنائے ہوئے سہاروں سے محروم ہو جاتا ہے۔
اگر یہ کلام آپ کے دل کو چھو جائے تو اسے اپنے دوستوں اور
احباب تک ضرور پہنچائیں۔
زندگی کا سب سے بڑا دکھ غیروں کی بے وفائی نہیں...
بلکہ اپنوں کا بدل جانا ہے۔ 💔
وقت گزر جاتا ہے...
مگر اپنوں کے دیے ہوئے بعض زخم عمر بھر ساتھ رہتے ہیں۔ 💔
🌹 شاعر: مظہرؔ اقبال گوندل
📍 بارسلونا، سپین
#غزل
#اردو_شاعری
#مظہر_اقبال_گوندل
#اردو_ادب
#شاعری
#Poetry
#UrduPoetry
#Ghazal
#SadPoetry
#HeartTouching
#EmotionalPoetry
#Literature
#UrduGhazal
#Barcelona
#España
#CuentosEnCilencio
lunes, 15 de junio de 2026
"ہَر وہ بیٹی جِس کا نَصیب رَسموں میں دَفَن ہو گیا"
"ہَر وہ بیٹی جِس کا نَصیب رَسموں میں دَفَن ہو گیا"
یہ ویڈیو ان لاکھوں بیٹیوں کی آواز ہے جن کی شادیاں رسموں، معاشرتی دباؤ، جہیز، ذات برادری اور بے جا تاخیر کی نذر ہو جاتی ہیں۔
کیا شادی صرف ایک رسم ہے؟
یا ہر بیٹی کا بنیادی حق؟
یہ ایک دردناک مگر سوچنے پر مجبور کر دینے والی پیشکش ہے جو معاشرے، والدین اور قانون ساز اداروں کے لیے ایک سوال چھوڑ جاتی ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہر بیٹی کو عزت اور وقت پر اس کا حق ملنا چاہیے تو اس پیغام کو آگے پہنچائیں۔
آواز اٹھائیں...
شاید کسی ایک بیٹی کی زندگی بدل جائے۔
#حق_شادی،
#بیٹیوں_کا_حق،
#شادی،
#پاکستان،
#سماجی_مسئلہ،
#جہیز،
#رسم_و_رواج،
#خواتین_کے_حقوق،
#اسلام،
#نکاح،
#PakistaniGirls،
#WomenRights،
#MarriageRights،
#SocialIssues،
#JusticeForWomen،
روزِ محشر شاید سوال یہ نہ ہو کہ
تم نے کتنی رسمیں نبھائیں...
بلکہ یہ ہو کہ
تم نے کتنی بیٹیوں کے حق کو رسموں کے نیچے دفن کیا؟
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہر بیٹی کو وقت پر شادی کا حق ملنا چاہیے،
تو اس ویڈیو کو شیئر کریں۔
شاید آپ کی ایک شیئر
کسی بیٹی کی آواز بن جائے۔
Gracias por escuchar.
¿Te sentiste identificado?
📌 Facebook Page:
👉 https://www.facebook.com/CuentosEnSilencio
روزانہ اپڈیٹس اور مختصر ویڈیوز کے لیے فالو کریں۔
jueves, 11 de junio de 2026
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🫦
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🫦
جو کل تک غَیرَت کے دَعوے کَرتے پھِرتے تھے
وہ آج خَبروں میں چَلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں😀
کُچھ چہرے اَیسے مَعصُوم بنَے بَیٹھے ہیں
جَیسے دُودھ سے دھُلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🤣
جو دِن میں قَوم کی خِدمَت کے نَعرے لگاتے تھے
وُہ رات گئے خُفیہ راستوں پہ چَلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🌹
ٹی وِی پر جو وَعظ سُناتے پھِرتے تھے
وہ آج وُہی قِصّوں میں پَلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🌺
جو کَہتے تھے ہَم بَڑے اَصُولی لوگ ہیں
اَب پَتا چَلا سَب رَنگوں میں ڈھَلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🌾
وَاعظ، دانِشّوَر، لِیڈَر اور مَشہُور چہرے
سَب کے سَب اَندر سے ہِلے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🫦
جو کَل تَک دُوسروں پہ اُنگلی اُٹھاتے تھے
وہ آج خُود سَوالوں میں جَکڑے کھَڑے ہیں،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں😂
قَوم بھی اَب ہَنس ہَنس کر کَہتی ہے
"یَہی ہیں وہ جو بَڑے ِنرالے بھَلے ہیں"،
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں😇
کَہنے کو سَب مَعصُومَِّیت کے پُتلے ہیں
مَظہرؔ، اَصل میں سَب پِنکی کے تھَلّے ہیں🤣
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں😇
سَب ہی پِنکی کے تھَلّے ہیں🫦
Gracias por escuchar.
¿Te sentiste identificado?
📌 Facebook Page:
👉 https://www.facebook.com/CuentosEnSilencio
روزانہ اپڈیٹس اور مختصر ویڈیوز کے لیے فالو کریں۔
viernes, 5 de junio de 2026
💔یادِ مَلِک نَزَر محمد نِسوآنہ💔
💔یادِ مَلِک نَزَر محمد نِسوآنہ💔
🌹مرے یاروں پیاروں کی مغفرت کرنا خدا
دیکھنا میرا ترے در سے بھروسہ نہ ٹوٹے۔
🌹
نذرؔ بھی اُن میں تھا، دیدار جس کا کر نہ سکا
اب دعا ہے کہ وہاں اُس سے مرا رابطہ نہ ٹوٹے۔
آپ تمام حاضرینِ مَحفل کی خِدمت میں آداب 💔
اللہ گواہ ہے کہ محترم بھایؑ نزر محمد نِسوآنہ صاحب صرف میرے دوست ہی نہیں تھے بلکہ میرے لیے بھائی، محسن اور زندگی کے اُن خوبصورت انسانوں میں سے تھے جن کی یاد ہمیشہ دل کے قریب رَہتی ہے اور ایسے بااخلاق، مخلص اور محبت کرنے والے انسان کی نسبت مل جانا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بھایؑ نزر محمد نِسوآنہ صاحب کی کامِل مَغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اُن کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے خاص رَحم و کرم کے سائے میں جگہ عطا فرمائے🙏
اور میرے بیٹو ( اسامہ اور ابوبکر)! اللہ تمہیں بھی اپنے والد صاحب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اُن کی نیکیاں، محبتیں اور خوبصورت روایات تمہارے کردار میں ہمیشہ زندہ رکھے۔
آمین یا رَبُّ العالمین🤲🌹💖
تمہاری یہ محبت میرے لیے ایک قیمتی امانت ہے، جسے میں ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کر رکھوں گا۔
دعاگو۔
✍️
مظہرؔ گوندَل
بارسِلونا سَپین
Gracias por escuchar.
¿Te sentiste identificado?
📌 Facebook Page:
👉 https://www.facebook.com/CuentosEnSilencio
روزانہ اپڈیٹس اور مختصر ویڈیوز کے لیے فالو کریں۔
Suscribirse a:
Entradas (Atom)