viernes, 5 de junio de 2026

💔یادِ مَلِک نَزَر محمد نِسوآنہ💔

💔یادِ مَلِک نَزَر محمد نِسوآنہ💔 🌹مرے یاروں پیاروں کی مغفرت کرنا خدا دیکھنا میرا ترے در سے بھروسہ نہ ٹوٹے۔ 🌹 نذرؔ بھی اُن میں تھا، دیدار جس کا کر نہ سکا اب دعا ہے کہ وہاں اُس سے مرا رابطہ نہ ٹوٹے۔ آپ تمام حاضرینِ مَحفل کی خِدمت میں آداب 💔 اللہ گواہ ہے کہ محترم بھایؑ نزر محمد نِسوآنہ صاحب صرف میرے دوست ہی نہیں تھے بلکہ میرے لیے بھائی، محسن اور زندگی کے اُن خوبصورت انسانوں میں سے تھے جن کی یاد ہمیشہ دل کے قریب رَہتی ہے اور ایسے بااخلاق، مخلص اور محبت کرنے والے انسان کی نسبت مل جانا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بھایؑ نزر محمد نِسوآنہ صاحب کی کامِل مَغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اُن کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے خاص رَحم و کرم کے سائے میں جگہ عطا فرمائے🙏 اور میرے بیٹو ( اسامہ اور ابوبکر)! اللہ تمہیں بھی اپنے والد صاحب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اُن کی نیکیاں، محبتیں اور خوبصورت روایات تمہارے کردار میں ہمیشہ زندہ رکھے۔ آمین یا رَبُّ العالمین🤲🌹💖 تمہاری یہ محبت میرے لیے ایک قیمتی امانت ہے، جسے میں ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کر رکھوں گا۔ دعاگو۔ ✍️ مظہرؔ گوندَل بارسِلونا سَپین Gracias por escuchar. ¿Te sentiste identificado? 📌 Facebook Page: 👉 https://www.facebook.com/CuentosEnSilencio روزانہ اپڈیٹس اور مختصر ویڈیوز کے لیے فالو کریں۔

No hay comentarios:

Publicar un comentario